ملک کے بعض ادارے اپنی حدود سے تجاوز کرتے ہیں، اچکزئی 

ملک کے بعض ادارے اپنی حدود سے تجاوز کرتے ہیں، اچکزئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (آن لائن)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ کے معاملے پر پارلیمنٹ میں جو کچھ ہورہا ہے،یہ ملک،آئین اور پارلیمنٹ کیلئے نیک شگون نہیں ہے۔ تمام سیاسی وجمہوری قوتوں سے رابطے کئے جائینگے اور اس معاملے پر تمام جمہوری قوتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا ہم سیاسی لوگ ہیں ہمیں کسی سے ذاتی عناد نہیں ہے ملک کے بعض ادارے اپنی حدود سے تجاوز کرتے ہیں جس سے ملک نازک صورتحال سے دوچار ہے۔ بعض نکات پر اعتراض کے باوجود 1973 کے آئین کو تسلیم کرتے ہیں۔آئین میں تمام اداروں کے کردار کو واضح کیا گیا ہے۔ ماضی میں الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دینے والی پارٹیاں اب پارلیمنٹ کو مستقبل کے فیصلوں کا حق دے رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دیتے تو سلیکٹڈ حکومت گر چکی ہوتی کوئی بھی شخص ناگزیر نہیں، یہ معاملہ ہمیشہ کیلئے ختم کردیا جانا چاہیے۔ عمران خان میرٹ کی بات کرتے ہیں اس پر عمل بھی کریں ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر عبدالرؤف لالا،عبدالرحیم زیارتوال،قہارودان،ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ،ڈاکٹر حامد خان اچکزئی،نصر اللہ سمیت دیگر پارٹی قائدین موجود تھے۔محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک کے اندرونی و بیرونی حالات پر اپنا نقطہ نظر پیش کرنے آئے ہیں ہم سیاسی لوگ ہیں ہمیں کسی سے ذاتی عناد نہیں ہے ایک جمہوری پارٹی کے طور پر ہمیشہ ڈکٹیٹر شپ کے خلاف جدو جہد کی۔ ہم شروع سے سلیکٹڈ کی بجائے الیکٹڈ پر یقین رکھتے ہیں۔
اچکزئی