بونیرپریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل‘ محب الحق صدر منتخب

بونیرپریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل‘ محب الحق صدر منتخب

  



بونیر(سعیدالرشید سے)بونیرپریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2020مکمل، سینئرصحافی محب الحق صدر،سلطان بونیری جنرل سیکرٹری،شوکت علی نائب صدر،عمران بونیری جائنٹ سیکرٹری جبکہ سعید الرشید فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے، تفصیلات کیمطابق بونیر پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں صدارت کیلئے دو اُمیدواروں محب الحق اور عبد الرحمن عابد کے درمیان مقابلہ ہوا۔جس میں محب الحق  نے کامیابی حاصل کر کے صدر منتخب ہوگئے۔جبکہ کابینہ کے دیگر عہدیدار بلا مقابلہ منتحب ہوئے۔ اس کے علاوہ  ظاہر شاہ،سید باچا ترمذی،عبدالرحمن عابد اور معبر زمان ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران بن گئے۔الیکشن کا عمل ممتاز قانون دان شاہ حسن ایڈوکیٹ،چیر مین الیکشن کمیشن سینئر صحافی ظاہر شاہ اور ممبر باچاترمذی کے نگرانی میں پر آمن اور شفاف انداز میں مکمل ہوا۔الیکشن میں پریس کلب کے تمام ممبران نے خفیہ رائے دہی کے ذریعے ووٹ کا استعمال کیا جس میں محب الحق نے 5جبکہ عبدالرحمن عابد نے 4ووٹ حاصل کئے۔الیکشن کے بعد نومنتخب صدر محب الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں بونیر پریس کلب اور صحافیوں کے فلاح وبہبود کیلئے دن  رات کوشش کروں گااور بونیر پریس کلب کے تمام ممبران کو ساتھ لیکر  بونیر کے عوام کو درپیش مسائیل ومشکلات کے حل کیلئے اپنے قلم اور کیمرے کا صحیح استعمال کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ساتھیوں نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے میں اُسے ٹھیس نہیں پہنچاوٗں گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...