برسوں کا بگاڑ ایک دم ٹھیک نہیں  ہوسکتا، قاسم سوری 

برسوں کا بگاڑ ایک دم ٹھیک نہیں  ہوسکتا، قاسم سوری 

  



کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بہترین حکومتی امور چلا کر عوام الناس میں جو پذیرائی پائی تھی اسی کی بنیاد پر آج وفاق میں ہماری حکومت ہے۔ ہم نے انتہائی قلیل وقت میں عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ہے۔ برسوں کا بگاڑ پلک جھپکتے میں درست نہیں ہو سکتا۔وقت لگے گا لیکن سدھار ہمارے ذریعے ہی آئے گا۔ کارکنان وزیراعظم عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے گذشتہ روز یوتھ ونگ کے رہنما ولید ہاشمی سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں رکن صوبائی اسمبلی عدیل احمد اور ضلع طور کے غرتاج میران شاہ بھی موجود تھے۔ ولید ہاشمی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے عوام الناس کو سہولیات کی فراہمی کے ضمن میں اپنی تمام تر توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور اس سلسلے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی گئی ہے۔

قاسم سوری 

مزید : پشاورصفحہ آخر