شہید بھٹو کا عدالتی قتل نہ ہوتا تو آج پاکستان کا مقام کچھ اور ہوتا، شیری رحمن 

شہید بھٹو کا عدالتی قتل نہ ہوتا تو آج پاکستان کا مقام کچھ اور ہوتا، شیری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدرسینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل نہ ہوتا تو آج پاکستان کا مقام کچھ اور ہوتا، عالم اسلام کو متحد کرنے والے قائد کے قتل کیس میں ان کا خاندان آج بھی انصاف مانگ رہا ہے، عدالت شہید ذوالفقار علی بھٹو قتل کیس روزمرہ بنیاد پر  لائے، پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات پر قائم ہے اور رہے گی۔ اتوار کوشہید ذوالفقار علی بھٹو کے 92ویں یوم ولادت کے موقع پر اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ دنیا بھر میں جمہوریت پسند لوگوں اور کارکنان کو پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کا 92واں یوم ولادت مبارک کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کے عوام کو سیاسی شعور دیا،امیروں کے ڈرائنگ رومز سے نکال کر سیاست کو گلیوں میں متعارف کرایا، شیری رحمان نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو متحد رکھنے کے لئے آئین بنایا، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کی حفاظت کے لئے نیوکلیئر پروگرام کا آغاز کیا، شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل نہ ہوتا تو پاکستان کا مقام آج کچھ اور ہوتا، عالم اسلام کو متحد کرنے والے قائد کے قتل کیس میں ان کا خاندان آج بھی انصاف مانگ رہا ہے، سینٹر شیری رحمان نے کہا کہ عدالت شہید ذوالفقار علی بھٹو قتل کیس روزمرہ بنیاد پر  لائے۔
 شیری رحمان

مزید :

صفحہ اول -