شادی کی تقریب میں فواد چوہدری کی مبشر لقمان پر تھپڑوں کی بارش
لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اینکر پرسن مبشر لقمان کو تھپڑ جڑ دئیے۔لاہور میں صوبائی وزیر محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں وفاقی وزیر فواد چوہدری اور مبشر لقمان میں تلخ کلامی ہوئی۔ یوٹیوب پر فواد چوہدری کے حوالے سے ایک مبینہ ویڈیو کے تذکرے کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں فواد چوہدری نے اینکر پرسن کو کہا ویڈیو مجھے بھی دکھاؤ جس پر اینکر پرسن نے ویڈیو دکھانے کے معاملے سے لاعلمی کا اظہار کیا تو فواد چوہدری غصے میں آ گئے اور اینکر پرسن مبشر لقمان کو تین چار تھپڑ رسید کر دئیے۔بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ ایسے اینکرکاصحافت سے کوئی تعلق نہیں،صحافت میں گھسے ایسے لوگوں کوبے نقاب کرناسب کافرض ہے۔علاوہ ازیں ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، جن لوگوں پر کیسز ہیں انہیں مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں سے جو ظلم کیا گیا اس کا حساب دینا ہوگا، احتساب کے بغیر یہ ملک آگے نہیں جاسکتا۔
فواد چوہدری