شہید ذوالفقارعلی بھٹوایٹمی پروگرام کے بھی بانی ہیں، سعید غنی 

شہید ذوالفقارعلی بھٹوایٹمی پروگرام کے بھی بانی ہیں، سعید غنی 

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہید ذوالفقارعلی بھٹوپاکستان پیپلزپارٹی کے ہی نہیں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بھی بانی ہیں،قائد عوام نے ملک کو متفقہ آئین اور ملک کو عوامی حاکمیت کا تصوردیا۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش کے موقع پر پی پی پی کراچی ڈویژن کی جانب سے پیپلزسیکریٹیریٹ میں منعقدہ سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرقائد عوام ذوالفقارعلی بھٹو کی 92 ویں سالگرہ کا 50 پونڈوزنی کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ جب ذولفقار علی بھٹو نے اقتدارکی باگ دوڑسنبھالی تو ملک کو دو لخت ہوئے تھوڑا ہی عرصہ ہوا تھا،بھٹو صاحب نے اپنے سیاسی تدبرسے 90 ہزار قیدی اور پاکستان کا 5 ہزار مربع میل رقبہ جس پربھارت کا قبضہ ہوچکا تھا ملک کوواپس دلایاانہوں نے کہاکہ قائد عوام نے ملکی سیاست پر اپنے لب و لہجے اور دبنگ شخصیت کے باعث گہرے نقوش چھوڑے۔پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نیخطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک وقوم کواندرونی طور پرملک کو مضبوط کیا اورغریب ومحکوم طبقہ عوام کو عزت و نفس کے ساتھ جینے کا سلیقہ سکھایا اور دوسری جانب اپنی مربوط خارجہ پالیسی کے ذریعے نہ صرف پاکستان کا نام روشن کیا بلکہ پوری دنیا میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع دلوائے۔ 

مزید : صفحہ اول