قومی اسمبلی،سینیٹ اجلاس وقفے  کے بعد آج دوبارہ ہونگے

قومی اسمبلی،سینیٹ اجلاس وقفے  کے بعد آج دوبارہ ہونگے

  



اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 2روزہ وقفے کے بعد آج دوبارہ ہونگے۔تینوں سروسز چیفس کی تقرری و توسیع  سے متعلق ترمیمی بل آج قومی اسمبلی جبکہ کل منگل کو سینیٹ سے منظور ہونے کا امکان ہے۔حکومت نے بلوں کی منظوری کی حکمت عملی طے کر لی ہے،اپوزیشن کی جانب سے بل  سے لاتعلقی کی صورت میں بھی بل منظوری کیلئے ایوان میں پیش کیا جائیگا،قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد  بلوں کو سینیٹ میں پیش کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت آج پیر کو شام4بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کا 14نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے،حیران کن طور پر آرمی ایکٹ، ائر فورس ایکٹ اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کے بل ایجنڈے میں شامل نہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق  تینوں بلوں کی منظوری سپلیمنٹری ایجنڈے  کے ذریعے لی جائیگی جبکہ سینیٹ کا اجلاس تین بجے صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہو گا۔

قومی اسمبلی اجلاس

مزید : صفحہ اول


loading...