کشمیری اور بھارتی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ”کاروان دفاع یکجہتی ریلی“

  کشمیری اور بھارتی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ”کاروان دفاع یکجہتی ...

  



میرپورخاص (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف و اقلیتی برادری کی جانب کاروان دفاع یکجہتی ریلی، حیدرآباد، ٹنڈوالہیار،میرپورخاص، عمرکوٹسے ہوتی ہوئی کھوکھراپار زیرو پوائنٹ پہنچی جہاں پر جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت پی ٹی آئی مرکزی نائب صدر حلیم عادل شیخ، ایم این اے جۂ پرکاش اکرانی، رکن سندھ اسمبلی، ڈاکٹر سجنے گنگوانی، دعابھٹو، ایڈووکیٹ بھگوانداس، سمیت سینکڑوں پی ٹی آئی و اقلیتی رہنماؤں و کارکنوں نے کی۔ پی ٹی آئی مرکزی نائب صدر و پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پارلیمانی لیڈر ریلی کے شرکاء کے ہمراہ حیدرآباد پہنچے جہاں پی ٹی آئی رہنما عمران قریشی، علی ہنگورو سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے استقبال کیا اور ریلی کیشرکاء ہندو برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے شو مندر پہنچے اور اقلیتی برادری سے ملاقاتیں کی، ریلی حیدرآباد سے ٹنڈو الہیار پہچی جہاں پی ٹی آئی رہنما ایڈووکیٹ علی پلھ،سید ذوالفقار شاہ و دیگر نے شاندار استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھار کی ریلی کے شرکاء حلیم عادل شیخ و دیگر کی قیادت میں راما پیر مندر پہنچے جہاں اقلیتی برادری سے ملاقاتی کیں۔ جس کیبعد ریلی میرپورخاص پہنچی جہاں پر پی ٹی آئی میرپورخاص کے رہنما آفتاب قریشی راجا عبدالحق دیگر رہنماؤں نے شاندار استقبال کیا چار مینار چوک پر بڑی تعداد میں میرپورخاص کے شہریوں و اقلیتی برداری کے لوگوں نے بھارت کیخلاف سخت نعریبازی کرتے ہوئے مودی کا علامتی پتلا نذر آتش کیا۔ ریلی کا عمرکوٹ پہنچنے پر تین تلوار پر شاندار استقبال کیا گیا پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر دوست محمد میمن، حاجی نثار، اکبر پلی،سید غوث علی شاہ جیلانی، جھانشیر جونیجو، لیکراج مل، و دیگر سینکڑوں شہریوں جیلانی جماعت، غوثیہ جماعت کے لوگوں سمیت و اقلیتی برادری کے سینکڑوں لوگوں نے شاندار استقبال کیا اور پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگاتے ہوئیبھارت اور کشمیر میں میں مودی کی دہشتگردی کے خلاف سخت نعریبازی کی۔ جس کے بعد ریلی چھور سے ہوتی ہوئی کھوکھرا پار زیرو پوائنٹ پاک انڈیا بارڈر پہنچی جہاں پر جلسے کیانعقاد کیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا   فاشسٹ مودی حکومت ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہیبھارت میں مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہاہے بھارتی پولیس مودی سرکارکے نسل کشی کے منصوبے پر عمل کررہی ہے۔ ہندوستان اور کشمیر میں مودی نے مسلمانون پر زمین تنگ کردی ہے، بھارت میں متنازعہ بل ہمارے مذہب پر حملہ ہے، مودی نے ایک سیکیولر ریاست کو ہٹلر کی ریاست بنادیا ہے، آج ہندو برداری کے اکابرین نے ہماری ریلی کا ہر جگہ پرجوش استقبال کر کے جذبہ حب الوطنی کا ثبوت دیا ہے، مودی سرکار کی بربریت کی مذمت کرتے ہیں، آج پاکستان کی اقلیتی برادی نے مودی کو پیغام دے دیا ہے۔  پاکستان میں اقلیتی برادری کو مکمل حقوق حاصل ہیں بھارت میں مودی سرکار اقلیت پر مظالم کر رہی ہے۔ آج ریلی کے شرکاء دفاعی اداروں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔  کشمیر میں مسلمانوں پر مودی سرکاری کئی ماہ سے ظلم کر رہی ہے۔  مودی کا ظلم و جبر نہتے کشمیریوں کی آواز دبا نہیں سکتا، مودی کی پالیسیاں خطے کے امن کے لیے نقصانکار ہیں، عالمی برادری مودی حکومت کے مظالم پر لب کشائی کرے، سندھ کی ہندو برادری اپنی افواج اور کپتان کے شانا بشانہ کھڑی ہے، پی ٹی آئی کیاقلیتی ایم این اے جئے پرکاش اکرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ کاروان کشمیری اور ہندوستانی مسلمانوں  برادری کے ساتھ یکجہتی کے لیے ہے ہندوستان سیکیولر ملک مودی کا فاشسٹ ملک بن چکا ہے ہم نے کرتارپور کھول کر محبت کا ثبوت دیا،یونائیٹڈ نیشن اپنا کردار ادا کرے بھارت جاری مظالم پر  آواز بلند کرے۔ ودی کے تنگ نظریے سے آج ہندوستان میں کوئی مذہب بھی محفوظ نہیں، پاکستان میں اقلیتی برادری مکمل محفوظ ہے، آزادی کی زندگی بسر کر رہی ہے۔ کشمیر سے جلد قابض بھارتی فوج کو شکست ہوگی۔ رکن سندھ اسمبلی سنجہ گنگنوانی نیخطاب کرتے ہوئے کہا سندھ کی سرزمین سے مودی کو آج سندھ کے ہندو آئینہ دکھارہے ہیں، پاکستان میں بسنے والے سب ہندو اپنے ملک کے جانثار سپاہی ہیں، آج کی ریلی میں اقلیتی برادری نے مودی فاشسٹ کو واضع پیغام دیا ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...