مسلم باغ اور خضدار میں حادثات  ایک شخص جاں بحق،14زخمی 

  مسلم باغ اور خضدار میں حادثات  ایک شخص جاں بحق،14زخمی 

  



کوئٹہ(این این آئی) مسلم باغ اور خضدار میں 3مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ14زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو مسلم باغ بائی پاس کراس پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص عبدالجلیل سلمان خیل جاں بحق جبکہ حمید اللہ زخمی ہوگیا جبکہ دوسرے حادثے میں 4افراد زخمی ہوگئے جہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفرکردیا گیا۔خضدار زیرو پوائنٹ کے قریب ٹرک اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں 9افرادزخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر خضدار ہسپتال پہنچادیا گیا۔ پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔

حادثات

مزید : صفحہ اول


loading...