کراچی، جرائم، قاتلانہ حملوں اور تشدد کے واقعات بڑھنے لگے

کراچی، جرائم، قاتلانہ حملوں اور تشدد کے واقعات بڑھنے لگے

  



کراچی(کرائم رپورٹر)شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز، فائرنگ، قاتلانہ حملے اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سپر اسٹور میں ملزمان نے لوٹ مار کی واردات کی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں 5ملزمان اسٹور سے 5 لاکھ سے زائد نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوتے دیکھے گئے۔ واردات کا مقدمہ تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں درج کرلیا گیا ہے۔کراچی کے علاقے بفرزون15 اے ون میں بھی شہری اسٹریٹ کرائم کا شکار ہو گیا، 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان شہری سے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر بھاگ گئے۔ اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پرآگئی ہے۔فوٹیج میں ملزمان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔عزیز آباد منگوریہ گوٹھ کے قریب فائرنگ کا ایک واقعہ بھی رونما ہوا ہے، جس میں 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں، ریسکیوذرائع کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والے زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جن کی شنا خت خالد اور محمد ایاز کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر