امریکہ اور اسرائیل عالمی دہشتگرد ہیں، علامہ حسن نقوی

امریکہ اور اسرائیل عالمی دہشتگرد ہیں، علامہ حسن نقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) عراق میں امریکہ کی حالیہ بربریت کے خلاف اتوار کے روز مجلس وحدت مسلمین،امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن, جعفریہ الائنس،،شیعہ علما کونسل، شیعہ ماتمی تنطیموں اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی معروف سیاسی و سماجی شخصیات کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور کراچی پریس سے امریکی قونصل خانہ ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد خواتین بچوں سمیت کارکنان نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت علامہ حسن ظفر نقوی نے کی ریلی میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی، علامہ احمد اقبال،،علامہ باقر عباس زیدی،علامہ ناظر عباس تقوی،علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ امین شہیدی، علامہ نثار قلندری، علامہ صادق تقوی،علامہ مبشر حسن اور آئی ایس او پاکستان کے صدر محمد عباس نے خطاب کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے امریکی دہشت گردی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بغداد ائیرپورٹ پر حملہ کر کے امریکہ نے ریاست کی خودمختاری کو چیلنج کیا ہے جو قابل مذمت ہے۔ عراق حکومت کی درخواست پر ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر حاج قاسم سلیمانی بغداد پہنچے تھے۔ امریکی میزائل حملوں میں انہیں اور عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے کمانڈر مہندس ابو مہدی کو نشانہ بنایا گیا۔ اور عراق کا دفاع کرنے والی اہم عراقی ایرانی شخصیات کو شہید کردیا گیا۔ عراقی حکومت اور قومی سلامتی کونسل نے امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے عراق کی خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔ اسرائیل اور عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف حاج قاسم سلیمانی کامیاب مزاحمت کی علامت تھے۔ پوری دنیائے اسلام و عرب اس عظیم نقصان پر سوگوار اور امریکہ کے ان غیر قانونی حملوں پر سراپا احتجاج ہے۔مقررین نے کہا کہ مشرق وسطی میں اسرائیل اور امریکہ سردار قاسم سلیمانی کو خطے میں اپنے ناجائز مفادات کی راہ کی سب بڑی رکاوٹ سمجھتے تھے۔ قاسم سلیمانی ہی نے داعش جیسی دہشتگرد تنظیم کا صفایا کیا اور مشرق وسطی میں امریکہ اور اسرائیل کو کئی محاذوں پر شکست فاش سے دوچار کیا۔ اپنی ناکامیوں اور عراقی عوام کی جانب سے سفارتخانے کے باہر طاقت کے مظاہرے کی وجہ سے ہونے والی رسوائی کے بعد امریکہ نے یہ بزدلانہ حملے کئے جو درحقیقت ایک بہت احمقانہ اور بزدلانہ چال ہے۔قاسم سلیمانی کو مار کر وہ اپنے شیطانی مقصد میں کامیابی کا تصور امریکہ کی خام خیالی ہے۔دنیا شاہد ہے کہ عراق میں شہید ہونے والے عظیم مجاہدوں کے جنازے حکومتی سطح پر عظیم الشان طریقے سے اپنی آخری آرام گاہ کا سفر طے کر رہی ہے۔ جس میں لاکھوں عراقی و ایرانی عوام نے شرکت کرتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -