کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر  فائرنگ، 2 افراد زخمی

کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر  فائرنگ، 2 افراد زخمی

  



کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق عزیز آباد بلاک 8 میں موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان نے 2 شہریوں سے لوٹ مار کی جس کے دوران شہریوں نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ملزمان کی فائرنگ سے خالد اور ایاز نامی شہری زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ملزمان فائرنگ سے شہریوں کو زخمی کرنے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...