گیس بحران نا اہل وفاقی حکومت کا پیدا کردہ ہے،شبیر حسن انصاری 

گیس بحران نا اہل وفاقی حکومت کا پیدا کردہ ہے،شبیر حسن انصاری 

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر و سابقہ رکن قومی اسمبلی شبیر حسن انصاری نے کہا ہے کہ عوام کو مہنگائی کے طوفان نے پہلے ہی شدید پریشان کر رکھا ہے اس پر حکومت نے بے حال عوام پر ایک اور بوجھ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں ڈال دیا ہے، گیس لو پریشر کے باعث گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور مختلف شہروں میں گیس کی بندش کے باعث شہری پریشان ہیں، صنعتی سطح پر گیس کے کم پریشر کیوجہ سے صنعتکار بھی پریشان ہیں جبکہ سند ھ کو اس کے حصے کی گیس سے جان بوجھ کر محروم کیا جارہا ہے، غریب لوگوں کے گھروں کے چولھے بجھ گئے اور گیس کی قیمتوں میں دو سو فیصد اضافے کی تجاویز دی جارہی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ن لیگی کارکنان سے ملاقات کے دوران کیا، شبیر انصاری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے اور سندھ میں گیس کے بحران کا خاتمہ کرے، سندھ کی عوام کو تحریک انصاف کو ووٹ  نہ دینے کی سزا دی جارہی ہے، کبھی بجلی کی بندش اور کبھی گیس کے کمی کا بہانہ بنا کر سندھ کے لوگوں کو پریشان کیا جار ہاہے،گھریلو صارفین گیس پریشر کم ہونے کی وجہ سے شدید اذیت اور پریشانی میں مبتلا ہیں اور دوسری جانب سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بند ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی دستیاب نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی نے ہر چیز عام آد می کی پہنچ سے دو ر کردی ہے حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے انتقامی سیاست کر رہے ہیں نا اہل حکومت کی ناقص پالیسیوں سے چند وزیروں و مشیروں کی زندگی میں تو واضح تبدیلی آئی لیکن عوام کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی

مزید : صفحہ آخر