کوٹری، 2 بوگیاں پٹری سے اترگئیں،کوئی نقصان نہیں ہوا
کوٹری(این این آئی) کوٹری اسٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔ذرائع کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کراچی آرہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی، تاہم اس حادثے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ریلوے پولیس کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیوں کے 2، 2 وہیل ٹریک سے اس وقت اتر گئے جب ٹرین ڈاؤن ٹریک پر کوٹری ریلوے اسٹیشن کی حدود میں داخل ہو رہی تھی۔ریلوے پولیس کے مطابق ریلوے کے عملے نے پہنچ کر دونوں بوگیوں کو ٹریک پر لانے کا کام مکمل کر کے بوگیوں کو ٹریک پر واپس چڑھا دیا گیا ہے۔ریلوے پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ٹرین کے پٹری سے اتر جانے کے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔