جیکب آباد،رینجرز کی کسٹم حکام کے ہمراہ کارروائی
جیکب آباد، (این این آئی) پاکستان رینجرز) سندھ(کی جانب سے کسٹم حکام کواسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون فراہم کرنے کے لیے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ضلع جیکب آباد میں سندھ اور بلوچستان کے بارڈر پر واقع عبدالجبار شہید چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نا ن کسٹم پیڈ اشیا اور بڑی تعداد میں چھالیہ اور منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیاگیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے لاہور جانے والے ایک کنٹینر نمبر TKR-132 کی تلاشی کے دوران چھالیہ، منشیات اور دیگر سامان بر آمد کر لیاگیا جس کی مالیت تقریبا 74لاکھ 48ہزار روپے ہے۔ برآمد کی گئی چھالیہ، گٹکا اور دیگر سامان کی تفصیلات درج ذیل ہے جن میں چھالیہ 1600کلو گرام، گٹکا بیگ 37عدد، کارٹن سگریٹ (مختلف اقسام) 1348عدد، ٹائرز 300عدد، ملک پاڈر 42بیگ، موٹر سائیکل پارٹس پیک 500عدد، ویلڈنگ راڈ پیک 150عدد، برآمدکیا گیا مسروقہ سامان کسٹم حکام کے حوالے کیاکر دیا گیا۔