سندھ میں بھی تھانہ کلچر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،دعا زبیر 

سندھ میں بھی تھانہ کلچر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،دعا زبیر 

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء دعا زبیر نے کہا ہے کہ تبدیلی کے عمل میں سب سے پہلے سوچ تبدیل ہوتی ہے پاکستان تحریک انصاف ملک بھر میں تبدیلی لے کر آئے گی، وفاقی حکومت کی کوشش ہے کہ اداروں میں اصلاحات کی جائیں اور ایسے اقدامات کیے جائیں کہ جس کی اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئے، ملکی ادارے بہتر طریقے سے اور غیر جانبدارانہ طریقے سے کام کریں گے تو ملک میں بہتری آئے گی، اداروں کی کاکردگی کسی بھی ملک کی ترقی میں اہمیت کا حامل ہوتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ سے جاری کردہ بیان میں کیا، دعا زبیر کا کہنا تھا کہ پنجاب کی طرح صوبہ سندھ میں سب سے پہلے تھانہ کلچر کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے پولیس کے کارکردگی بہتر ہوگی تو ایک عام انسان کا پولیس پر اعتماد بحال ہوگااور لو گ اپنی شکایات لیکر پولیس کے پاس جائیں گے، سندھ کی عوام کی بد قسمتی ہے کہ گزشتہ گیار ہ سالوں سے صوبہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، حکومت سندھ کے لوگوں نے پولیس کو اپنا غلام سمجھا ہوا ہے اور اپنے من پسند لوگوں کو تھانوں میں اور دیگر بڑی پوسٹوں پر تعینات کر کے انہیں اپنے ذاتی مفادات کے لیئے استعما ل کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام کی بہتری اورملکی ترقی کے لیئے کا م کررہی ہے، صدیوں کے مسائل کو لمحوں میں یا دنوں میں درست نہیں کر سکتے اس کے لیئے وقت درکار ہے لیکن عوام یہ بھی جانتی ہے کہ سدھا ر تحریک انصاف کی حکومت ہی لیکر آئے گی، انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے اپنے ساری توجہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر مرکو ز کر رکھی ہے اور عوامی مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیئے پالیسیاں بنا رہے ہیں۔ 

مزید : صفحہ آخر