کراچی، بلاول بھٹو کی ہدایت پر کورنگی میں کھلی کچہری کا انعقاد

کراچی، بلاول بھٹو کی ہدایت پر کورنگی میں کھلی کچہری کا انعقاد

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے احکامات اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر سندھ حکومت نے عوامی مسائل کو حل اور فوری سہولیات کی فراہمی کے لئے سب ڈویژن کی سطح پر کھلی کچری کے انعقاد کا آغاز کردیا،گزشتہ روز ڈسٹرکٹ کورنگی میں کھلی کچہری میں وزیر اعلیٰ سندھ اعجاز حسین جاکھرانی نے ضلع کورنگی کی عوام سے مسائل سنے اور مسائل کے حل کے لئے موقع پر موجود متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو مسائل کے تدارک کے احکامات صادر کئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل،SSPکورنگی کیپٹن(ر) فیصل عبداللہ چاچڑ،پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے سدر جاوید شیخ،جنرل سیکریٹری چوہدری اصغر آرائیں سیکریٹری اطلاعات جانی میمن کے علاوہ عوامی سہولیات کی فراہمی پر مامور اداروں کے ذمہ داران بھی موجود تھے کھلی کچہری میں ضلع کورنگی کے تمام علاقوں سے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور درپیش علاقائی مسائل سے صوبائی مشیر کو آگاہ کیا سب سے زیادہ مسائل ضلع کورنگی میں علاقائی سطح پر عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل سے متعلق تھا عوام نے اعجاز حسین جاکھرانی کو بتا یا کہ صفائی وستھرائی ضلع میں ناپید ہے اور پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی اور سیوریج کے ناقص نظام کی وجہ سے شدید مسائل اور اذیت سے دو چار ہیں ضلع کورنگی میں پیپلز پارٹی کے حالیہ دور میں چند میگا پروجیکٹس پر کام ہوئے جن میں چند بڑی شاہراہیں،فلائی اوور اور انڈر پاسز شامل ہیں جن کی وجہ سے عوام کو کچھ آمد و رفت کی سہولت میسر ہوسکی جس پر ضلع کورنگی کی عوام نے سندھ حکومت کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اعجاز حسین جاکھرانی نے کھلی کچہری میں ضلع کورنگی کی عوام سے شکایات سننے کے بعد اپنے خطاب میں کہاکہ پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہے ضلع کورنگی ہم نے بنایا تھا اسے ہم ہی تعمیر کرینگے یہاں کے عوام کے مسائل ہمارے مسائل ہیں انشا اللہ ضلع کورنگی کی ترقی اور مسائل کو کتم کرکے عوامی زندگیوں میں خوشحالی لائیں گے۔ 

مزید : صفحہ آخر


loading...