دوسری پروب کانفرنس کی افتتاحی تقریب کل ہوگی

 دوسری پروب کانفرنس کی افتتاحی تقریب کل ہوگی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے شعبہ فعلیات(فزیالوجی) کے زیر اہتمام تین روزہ دوسری پروب 2020 کانفرنس کی افتتاحی تقریب بروزمنگل 07 جنوری 2020 ء کو دوپہر تین بجے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی صدارت کریں گے جبکہ شعبہ کی المنائی اور صوبائی وزیر برائے ویمن ڈیولپمنٹ سیدہ شہلارضا،سابق وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی،سابق چیئر مین پاکستان کونسل فارسائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر انوارالحسن گیلانی،پروفیسر ڈاکٹر احسانا ڈارفاروق اور رکن پاکستان میڈیکل کمیشن پروفیسر ڈاکٹر رومینہ حسن سمیت بین الاقوامی اور قومی سائنسدان شرکت کریں گے۔تین روزہ کانفرنس میں کی نوٹ سیشن،پلینری لیکچرز،اورل اینڈ پوسٹر پریزینٹیشن اور چاروکشاپس ہوں گی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...