موسم سرما کی تعطیلات ختم،پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے

موسم سرما کی تعطیلات ختم،پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے
موسم سرما کی تعطیلات ختم،پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے تاہم بارش کے باعث سکولوں میں طلبا کی حاضری کم رہی

میڈیارپورٹس کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آج پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے، اس سال شدید سردی کے باعث 20 دسمبر سے 5 جنوری تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔سکول ایجوکیشن پنجاب کے وزیر مراد راس سمیت محکمہ تعلیم کے حکام نے چھٹیوں میں مزید اضافے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے آج سے کھل جائیں گے اور تدریسی سرگرمیاں معمول کے مطابق شروع ہوجائیں گی۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والی ہلکی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ آج وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور