احتساب عدالت میں خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاﺅسنگ ریفرنس سمیت دیگرمقدمات کی سماعت ہو گی

احتساب عدالت میں خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاﺅسنگ ریفرنس سمیت ...
احتساب عدالت میں خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاﺅسنگ ریفرنس سمیت دیگرمقدمات کی سماعت ہو گی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت میں خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاﺅسنگ ریفرنس سمیت دیگرمقدمات کی سماعت ہو گی،احتساب عدالت کے جج جوادالحسن سماعت کریں گے،عدالت نے گواہ قیصرامین کوشہادت کیلئے طلب کررکھاہے ۔

عدالت میں سابق چیئرمین ایل ڈی اے احد چیمہ کیخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات کیس کی بھی سماعت ہوگی،احتساب عدالت کے جج امجدنذیرکیس کی سماعت کریں گے ،جبکہ منی لانڈرنگ کیس میں ملزم شعیب قمرکو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا،احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان کیس کی سماعت کریں گے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور