ایل این جی کیس،شاہدخاقان کے جوڈیشل ریمانڈمیں 21 جنوری تک توسیع

ایل این جی کیس،شاہدخاقان کے جوڈیشل ریمانڈمیں 21 جنوری تک توسیع
ایل این جی کیس،شاہدخاقان کے جوڈیشل ریمانڈمیں 21 جنوری تک توسیع

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 جنوری تک توسیع کردی ،عدالت نے مفتاح اسماعیل سمیت 3 ملزموں کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13جنوری کودلائل طلب کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی کیس کی سماعت ہوئی،شاہدخاقان عباسی نے بیرسٹرظفراللہ کی خدمات حاصل کر لیں ،بیرسٹرظفراللہ نے بطوروکیل پیش ہونے کیلئے وکالت نامہ جمع کرادیا،عدالت نے سابق وزیراعظم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 جنوری تک توسیع کردی ،جبکہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت 3 ملزمان نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کردیں،عدالت نے استثنیٰ کی درخواستوں پرنیب کونوٹس جاری کرتے ہوئے 13 جنوری کودلائل طلب کرلئے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...