کرتارپور میں گرو گوبند سنگھ کے جنم دن کی مرکزی تقریب بھارتی پراپیگنڈے کی نفی ہے،فردوس عاشق

کرتارپور میں گرو گوبند سنگھ کے جنم دن کی مرکزی تقریب بھارتی پراپیگنڈے کی نفی ...
کرتارپور میں گرو گوبند سنگھ کے جنم دن کی مرکزی تقریب بھارتی پراپیگنڈے کی نفی ہے،فردوس عاشق

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گردوارہ کرتار پورمیں سکھ مذہب کے دسویں گرو گوبند سنگھ کے جنم دن کی مرکزی تقریب کا شاندار انعقاد بھارتی پراپیگنڈے کی نفی ہے۔

سینکڑوں کی تعداد میں سکھ یاتریوں کی شرکت پاکستان کے پر امن اور روشن چہرے کی آئینہ دار ہے جہاں اقلیتیں آزادی کے ساتھ مذہبی رسومات ادا کر سکتی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے مزید کہا کہ ’کرتار پور راہداری امن،آشتی اور محبت کی راہداری ہے۔

تقریب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھر پور شرکت اور سکھ برادری سے اظہار یکجہتی اس امرکا ثبوت ہے کہ پاکستان میں سب بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کی فضا میں ملک کی ترقی اور تعمیر میں شراکت دار ہیں‘۔

مزید : قومی