 سٹاک مارکیٹ سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی،ڈالر بھی مہنگا

 سٹاک مارکیٹ سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی،ڈالر بھی مہنگا
 سٹاک مارکیٹ سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی،ڈالر بھی مہنگا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستا ن سٹاک مارکیٹ سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔ہنڈڈرڈ انڈیکس میں آٹھ سو بیس پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کاآغاز انتہائی مندی سے ہوا ہے۔ہنڈرڈ انڈیکس 42,323.30پوائنٹس سے کم ہوکر41,502.55تک گرگیاجس سے ہنڈرڈ انڈیکس میں آٹھ سو بیس پوائنٹس کی ریکارڈکمی دیکھی گئی۔تاہم گراوٹ کے بعد اب معمولی بہتری دیکھنے کو ملی ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس اس وقت ستاون پوائنٹس کی بڑھوتری کے ساتھ 41,560.49پر ٹریڈ کررہا ہے۔

دوسری جانب ڈالربھی مہنگا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسےمہنگا ہوکر 155 روپے 20 پیسےمیں  جبکہ انٹربینک میں ڈالر 10 پیسےمہنگا ہوکر155 روپےپرٹریڈکررہاہے۔

مزید : بزنس