آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری،جاویدلطیف اور اہلخانہ 13 جنوری کو نیب آفس طلب

آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری،جاویدلطیف اور اہلخانہ 13 جنوری کو نیب آفس طلب
آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری،جاویدلطیف اور اہلخانہ 13 جنوری کو نیب آفس طلب

  



لاہور(ڈیل پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں جاوید لطیف اور اہلخانہ کو 13 جنوری کو دوبارہ پیشی کا پروانہ بھیج دیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی میاں جاویدلطیف سمیت 7افرادکےخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات کی نیب میں انکوائری جاری ہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ نیب نے جاوید لطیف اور اہلخانہ کو 13جنوری کو دوبارہ پیشی کا پروانہ بھیج دیا،آئندہ پیشی پرامجد لطیف اورمنورلطیف کو فارم مکمل کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ نیب نے فیملی کے دیگر اراکین کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...