"اے خدا میں تجھ سے ملنے کیلئے بے تاب ہوں" ایرانی جنرل قاسم سلیمانی نے یہ جملہ موت سے قبل کہاں لکھا؟ بڑا دعویٰ

"اے خدا میں تجھ سے ملنے کیلئے بے تاب ہوں" ایرانی جنرل قاسم سلیمانی نے یہ جملہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ویب ڈیسک) ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی نے اپنی شہادت سے صرف چند گھنٹے قبل اپنے ہاتھ سے کچھ جملے تحریر کئے، جن میں انہوں نے لکھا کہ اے خدا مجھے اپنا دیدار کرا دے، اے خدا میں تجھ سے ملنے کیلئے بے تاب ہوں،وہی دیدار کہ جس کیلئے حضرت موسیؑ کے پاس تاب نظارہ نہ تھا۔ خداوندا! مجھے پاک و مطہر قبول کر، الحمدللہ رب العالمین۔

ایرانی میڈیا کے حوالے سے روزنامہ دنیا نے لکھا کہ  جنرل سلیمانی نے یہ جملے جمعرات 2 جنوری 2020 کو دمشق سے بغداد کیلئے پرواز سے صرف چند منٹ قبل اپنی قیام گاہ میں تحریر کئے تھے اور پھر کاغذ کے اسی ورق پر اپنا پین بھی رکھ دیا اور ایئر پورٹ کیلئے روانہ ہوئے  اور بغداد پہنچتے ہی امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے ۔