آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ،سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید14 روز کی توسیع

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ،سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں ...
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ،سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید14 روز کی توسیع

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید14 روز کی توسیع کردی کردی،عدالت نے احد چیمہ کو دوبارہ 20 جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں سابق ڈی جی ایل ڈی احد چیمہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،دوران سماعت عدالت نے کیس میں ریفرنس دائر کرنے پر نیب پراسیکیوٹر سے استفسارکیا،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں ہے جلد ہی دائر کر دیا جائے گا۔عدالت نے احد چیمہ کے مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی اوراحد چیمہ کو دوبارہ 20 جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید : ماحولیات /علاقائی /پنجاب /لاہور /سندھ /کراچی


loading...