آرمی ایکٹ میں خامیوں کے معاملے پر حکومت کو جواب دینا چاہیے،شاہد خاقان عباسی

آرمی ایکٹ میں خامیوں کے معاملے پر حکومت کو جواب دینا چاہیے،شاہد خاقان عباسی
آرمی ایکٹ میں خامیوں کے معاملے پر حکومت کو جواب دینا چاہیے،شاہد خاقان عباسی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ آرمی ایکٹ میں خامیوں کے معاملے پر حکومت کو جواب دینا چاہیے،مسلم لیگ ن ہر بل کو دیکھتی ہے اور پھر حمایت کرتی ہے،بل شخصیت یا حکومت کیلئے نہیں ،ہمیشہ کیلئے بنتے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی ایکٹ میں خامیوں کے معاملے پر حکومت کو جواب دینا چاہیے،جو خرابیاں ہوئیں وہ حکومت نے پیدا کیں،جو بل لایا گیا اس میں خامیاں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہر بل کو دیکھتی ہے اور پھر حمایت کرتی ہے،بل شخصیت یا حکومت کیلئے نہیں ،ہمیشہ کیلئے بنتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ کوئی کیس ہو تو ضمانت کیلئے درخواست دائر کروں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...