وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق اپنے آبائی علاقے آئے تو وہاں لوگوں نے ٹماٹر اور انڈے مارنے شروع کر دیئے

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق اپنے آبائی علاقے آئے تو وہاں لوگوں نے ...
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق اپنے آبائی علاقے آئے تو وہاں لوگوں نے ٹماٹر اور انڈے مارنے شروع کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے عوام کی زندگی مشکل بنا کر رکھ دی ہے جبکہ حال ہی میں پٹرول ، بجلی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کو مزید پر یشان کر رکھے رکھ دیاہے جس پر لوگ حکومت پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں ۔
تفصیلا ت کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری جب اپنے آبائی علاقے پہنچے تو انہیں لوگوں کے بڑے مجمعے کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے اپنے نمائندے کا استقبال ٹماٹر اور انڈے مار کر کیا ۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک کالی رنگ کی گاڑی لوگوں کے ہجوم میں سے گزرنے کیلئے مسلسل ہارن دیئے کوششیں کر تی دکھائی دیتی ہے جبکہ وہاں موجود لوگ ” مردہ باد مردہ باد “ کے نعرے لگاتے ہوئے انڈے اور ٹماٹر گاڑی پر برسا رہے ہیں ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے والی ویڈیو میں یہ تفصیلات فراہم کی گئیں ہیں کہ یہ گاڑی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کی ہے جو کہ اپنے آبائی علاقے کا دورہ کرنے کیلئے آئے تھے تاہم ابھی اس کی تصدیق یا تردی نہیں ہو سکی ہے ۔یاد رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں نور الحق قادری نے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر این اے 43 سے 33 ہزار 243 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ان کے مخالف آزاد امیدوار شاہ جی گل آفریدی نے 25 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے اور وہ دوسرے نمبر پر رہے تھے ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

قومی -