وزیراعظم عمران خان نے اہم مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں وزراءسمیت پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہوگی ،اجلاس دوپہر ایک بجے وزیراعظم ہاﺅس میں ہوگا،اجلاس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل میں ابتک کی پیشرفت پر مشاورت ہوگی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حکومتی وپارٹی رہنماؤں کااہم اجلاس آج طلب کرلیا،ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال پرغورکیاجائےگا،اجلاس میں پارلیمنٹ میں قانون سازی سے متعلق حکمت عملی پرمشاورت ہوگی،وزیراعظم عمران خان حکومتی بیانیے سے آگاہ کریں گے،اجلاس میں نئے سال میں حکومتی اہداف اورترجیحات پرتبادلہ خیال ہوگا۔اجلاس میں مشرق وسطیٰ اور ملک کی سیاسی و اقتصادی صورتحال پر بات ہوگی،اجلاس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل میں ابتک کی پیشرفت پر مشاورت ہوگی۔