پارلیمنٹ میں اہم قانون سازی کا معاملہ،وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کاکل ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا

پارلیمنٹ میں اہم قانون سازی کا معاملہ،وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کاکل ہونے ...
پارلیمنٹ میں اہم قانون سازی کا معاملہ،وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کاکل ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ میں اہم قانون سازی کے باعث وفاقی کابینہ کاکل ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر رکھا تھا،اجلاس پارلیمنٹ میں اہم قانون سازی کے باعث ملتوی کیا گیا،وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی و اتحادی جماعتوں کا پارلیمانی اجلاس طلب کرلیا،حکومتی اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10بجے ہوگا،اجلاس میں مسلح افواج سے متعلق قانون سازی کی منظوری پر حکمت عملی طے ہوگی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد