’میرے والد کے خون کا بدلہ یہ شخصیت لے گی‘،امریکی حملے میں جاں بحق ایرانی جنرل کی بیٹی بھی میدان آگئیں

’میرے والد کے خون کا بدلہ یہ شخصیت لے گی‘،امریکی حملے میں جاں بحق ایرانی ...
’میرے والد کے خون کا بدلہ یہ شخصیت لے گی‘،امریکی حملے میں جاں بحق ایرانی جنرل کی بیٹی بھی میدان آگئیں

  



تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)عراقی دارالحکومت بغدادمیں امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی نے کہا ہے کہ والد کا قتل بھی انہیں جھکا نہیں سکتا۔لبنانی ٹی وی کو اپنے والد کے انتقال کے بعد پہلا انٹرویو دیتے ہوئے زینب نے کہا وہ جانتی ہیں کہ ان کے والد کے خون کا بدلہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ ہی لیں گے۔

زینب سلیمانی نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس قابل نہیں ہیں کہ وہ شہید ایرانی جنرل کی کامیابیوں کو ختم کرسکیں۔انہوں نے کہا جنرل قاسم سلیمانی کی موت انہیں توڑ نہیں سکتی اور امریکا یاد رکھے کہ ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔انہوں نے کہاان کے والد کو ڈرون سے نشانہ بنایاگیاجو ظاہرکرتا ہے کہ امریکی صدرمیں اتنی جرات نہیں کہ وہ ان کا سامنے آکر مقابلہ کرتے۔

واضح رہے کہ جمعہ کو امریکی ڈرون طیارے نے میزائلوں سے حملہ کرکے ایران کے طاقتور جنرل اور پاسداران انقلاب کے القدس ونگ کے سربراہ قاسم سلیمانی کو قتل کردیا تھا۔ حملے میں عراقی ملیشیا کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس اور دیگر پانچ افراد بھی جاں بحق ہوئے تھے جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اپنے عروج پر پہنچی ہوئی ہے، امریکا اور ایران ایک دوسرے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں رہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی /عرب دنیا