امریکہ ایران کشیدگی ، خام تیل کی قیمت عالمی منڈی میں کہاں پہنچ گئی ؟ پریشان کن خبر آ گئی

امریکہ ایران کشیدگی ، خام تیل کی قیمت عالمی منڈی میں کہاں پہنچ گئی ؟ پریشان ...
امریکہ ایران کشیدگی ، خام تیل کی قیمت عالمی منڈی میں کہاں پہنچ گئی ؟ پریشان کن خبر آ گئی

  



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ اور ایران کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا چلاجا رہاہے اور اب قیمت 70 ڈالر فی بیرل کی سطح تک پہنچ گئی ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹریڈنگ کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.95 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد فی بیرل 70.55 ڈالر ہو گئی ہے ، جنرل سلیمانی کے قتل سے اب تک برینٹ خام تیل میں 4 ڈالرفی بیرل اضافہ ہو چکا ہے۔دوسری جانب امریکا، ایران تناو¿ پر جاپان کی منڈیوں میں بھی مندی کا رجحان ہے اور نکی انڈیکس میں 1.67 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے۔

یاد رہے کہ تین روز قبل امریکہ نے بغداد ایئر پورٹ پر ڈرون حملے میں ایرانی القدس بریگیڈ کے چیف قاسم سلیمانی کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد ایران نے بدلہ لینے کا اعلان کیاتھا ۔ قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے جس میں ایرانی سپریم لیڈر اور صدر سمیت تمام اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی جبکہ سڑکوں پر لوگوں کا ہجوم بھی جمع ہو گیا ۔قاسم سلیمانی کی تدفین کل منگل کے روز ان کے آبائی علاقے کرمان میں کی جائے گی ۔

ایرانی جنرل قاسم القدس کی نماز جنازہ کے موقع پر ان کی صاحبزادی زینب نے عوام سے تقریر بھی کی جس میں انہوں نے اپنے والد کے قتل کا بدلہ لینے سے متعلق سوالات بھی پوچھے ۔ایرانی صدر نے کہا کہ قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ ہم سب مل کر لیں گے ۔

مزید : بزنس


loading...