ننکانہ صاحب جیسے واقعات کسی صورت قبول نہیں ،وزیراعظم عمران خان کا واقعے کانوٹس

ننکانہ صاحب جیسے واقعات کسی صورت قبول نہیں ،وزیراعظم عمران خان کا واقعے ...
ننکانہ صاحب جیسے واقعات کسی صورت قبول نہیں ،وزیراعظم عمران خان کا واقعے کانوٹس

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے ننکانہ صاحب واقعے کانوٹس لے لیا،وزیراعظم نے وزیر داخلہ اور پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کرلی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ننکانہ صاحب جیسے واقعات کسی صورت قبول نہیں ،حکومت اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی،وزیراعظم نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

واضح رہے کہ ننکانہ صاحب میں گردوارہ جنم استھان پر چڑھائی کرنے والے عمران چشتی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈیجیٹل میڈیا ٹیم کے فوکل پرسن اظہر مشوانی نے ٹوئٹر پر ملزم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ننکانہ صاحب واقعے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ عمران چشتی کے خلاف مقدمہ نمبر 6/2020 درج کرلیا گیا ہے جس میں توہین مذہب اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ملزم کے خلاف295A/290/291/341/506/148/149 اور دہشتگردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اظہر مشوانی نے سکھوں کو پیغام دیتے ہوئے وضاحت کی کہ 7 اے ٹی اے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت ناقابل ضمانت دفعہ ہے۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز عمران چشتی کی قیادت میں درجنوں مشتعل افراد نے ننکانہ صاحب میں سکھوں کے مقدس مقام گردوارہ جنم استھان کا گھیراﺅ کیا تھا۔ واقعہ گزشتہ برس سکھ لڑکی کی پسند کی شادی کے معاملے کا فالو اپ تھا۔ احتجاج کے دوران عمران چشتی نے انتہائی قابل نفرت بیانات دیے تھے اور سکھوں کو ننکانہ صاحب سے نکالنے کی دھمکیاں دی تھیں۔ ہفتہ کے روز ملزم نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے جرم پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی تھی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...