” اب میرا ایک ہی مقصد ہے کہ میں ۔۔“ قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد القدس بریگیڈ کے نئے سربراہ جنرل اسماعیل نے اعلان کر دیا

” اب میرا ایک ہی مقصد ہے کہ میں ۔۔“ قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد القدس بریگیڈ ...
” اب میرا ایک ہی مقصد ہے کہ میں ۔۔“ قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد القدس بریگیڈ کے نئے سربراہ جنرل اسماعیل نے اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکہ کی جانب سے قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد ایرانی سپریم لیڈر نے جنرل اسماعیل کو القدس بریگیڈ کا سربراہ مقرر کر دیا تھا اور اب وہ خود میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے اعلان کیاہے کہ قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد امریکہ کو خطے سے نکالنا ہی ان کا مقصد بن گیاہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق جنرل اسماعیل نے قاسم سلیمانی کے راستے پر چلنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے اب صرف ایک ہی مدوا ہے کہ امریکہ کو خطے سے نکال کر باہر کیا جائے ۔جنر قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے جس میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ایرانی صدر کے علاوہ دیگر کئی اہم شخصیات نے شرکت کی جبکہ بڑی تعداد میں ایرانی شہری بھی شریک ہوئے ۔
نماز جنازہ کے موقع پر قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب نے خطاب بھی کیا جس میں ان کا کہناتھا کہ والدکی موت پر امریکا اور اسرائیل کو سیاہ دن دیکھنا پڑے گا۔انہوں نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دیوانے ٹرمپ یہ مت سمجھنا کہ میرے والد کی موت کے ساتھ سب کچھ ختم ہوگیا۔
خیال رہے کہ ایران نے بغداد شہر میں قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا امریکا سے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے اور پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ وہ جلد امریکا کی اس عارضی خوشی کو سوگ میں تبدیل کر دیں گے۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھی اپنے ردعمل میں کہا کہ جنرل سلیمانی پر حملہ کر کے امریکا نے عالمی دہشتگردی کی ہے، امریکا نے انتہائی خطرناک اور بے وقوفانہ اقدام اٹھایا ہے جس کی قیمت انہیں چکانی پڑے گی۔