موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کا اعلان

موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کا اعلان
موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کا اعلان

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے سرکاری سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات بارہ جنوری تک بڑھا دیں گئیں۔صوبائی وزیرتعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ تمام سرکاری اسکول تیرہ جنوری کو کھلیں گے۔

آج دو ہفتوں بعد پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے تھے تاہم  بارش اور سردی کی شدت بڑھنے پر حکومت نے پنجاب بھر کے اسکولوں کو دوبارہ بندکرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں اور سردی کی چھٹیوں میں مزید ایک ہفتے کیلئے اضافہ کردیا ہے گیا۔

 پنجاب کے سرکاری سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات بارہ جنوری تک بڑھا دیں گئیں جس کے بعد اسکول ایک دن کھلنے کے بعد دوبارہ ایک ہفتے کیلئے بند کردیئے گئے ہیں۔محکمہ تعلیم نے چھٹیوں کا نیا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

 

صوبائی وزیرتعلیم مراد راس نےبھی  اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ موسم کی صورتحال کی وجہ سےچھٹیاں 12 جنوری 2020 تک بڑھا دی گئی ہیں۔

 

پنجاب بھر میں تمام سرکاری و نجی اسکول  پیر تیرہ جنوری 2020کو کھلیں گے۔

واضح رہے کہ آج پنجاب بھر میں بارش اور شدید سردی کی وجہ سےسکول کھلنے کے باوجود بچوں کی بڑی تعداد سکولوں میں حاضر نہیں ہوئی۔

مزید : اہم خبریں /قومی