ایرانی جنرل کی ہلاکت لیکن کیا امریکہ نے حملے سے قبل کسی ملک کو اعتماد میں لیا یا نہیں؟ انتہائی حیران کن خبرآگئی

ایرانی جنرل کی ہلاکت لیکن کیا امریکہ نے حملے سے قبل کسی ملک کو اعتماد میں لیا ...
ایرانی جنرل کی ہلاکت لیکن کیا امریکہ نے حملے سے قبل کسی ملک کو اعتماد میں لیا یا نہیں؟ انتہائی حیران کن خبرآگئی

  



ریاض / لندن (ویب ڈیسک) ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے سے قبل امریکا نے سعودی عرب اور برطانیہ کو پہلے نہیں بتایا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق سعودی عرب کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ امریکا نے مملکت سے قاسم سلیمانی پر فضائی حملے کے وقت کوئی مشاورت نہیں کی تھی۔ادھر برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملے سے پہلے امریکا نے اپنے پرانے اور قریبی حریف برطانیہ کو اعتماد میں نہیں لیا۔

اسرائیل کو جنرل سلیمانی پر حملے کے منصوبے سے آگاہ کیا گیا تھا ، امریکی حملے کی خبر پر برطانوی وزیر اعظم نے ناگواری کا اظہار کیا۔تاہم برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ قاسم سلیمانی پر تعزیت نہیں کرے گا۔ سعودی عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ”خطے میں تیزی سے رونما ہونے والی پیشرفت کے پیش نظر مملکت کشیدگی کو بڑھاوا دینے والے تمام اقدامات کی روک تھام کے لیے ضبط وتحمل پر زوردیتی ہے کیونکہ اس کشیدگی کے سنگین مضمرات ہوسکتے ہیں۔“

مزید : عرب دنیا /برطانیہ