امریکی سفارتخانے کا اتاشی اسلحہ سمیت اسلام آباد ایئرپورٹ میں گھس گیا اور پھر۔۔۔

امریکی سفارتخانے کا اتاشی اسلحہ سمیت اسلام آباد ایئرپورٹ میں گھس گیا اور ...
امریکی سفارتخانے کا اتاشی اسلحہ سمیت اسلام آباد ایئرپورٹ میں گھس گیا اور پھر۔۔۔

  



اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ایئرپورٹ پر امریکی سفارتخانے کے اتاشی سے پسٹل کا میگزین برآمد کرلیاگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق امریکی سفیر برٹش ایئر ویز کی پرواز بی اے 261 کے ذریعے لندن سے اسلام آباد آرہے تھے جنہیں لینے کے لیے اتاشی جوشوا فریزر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا۔امریکی سفارتخانے کا اتاشی پروٹوکول افسر کے ہمراہ انٹرنیشنل آرئیول گیٹ پر پہنچا تو واک تھرو گیٹ سے گزرتے ہوئے اسکینر نے بجنا شروع کر دیا جس پر اے ایس ایف اہلکار نے فوری طور پر اتاشی کو روک کر اسکی جامہ تلاشی شروع کر دی۔

تلاشی پر امریکی سفارتخانے کے اتاشی کے کورٹ کی جیب سے پسٹل کا میگزین برآمد ہوا، ا اتاشی کو اے ایس ایف اہلکار نے لاونچ میں جا نے سے روک دیا اور اندر جا نے کی اجازت نہیں دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اتاشی میگزین گاڑی میں رکھ کر واپس آیا اور اے ایس ایف اہلکاروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ غلطی سے میگزین ساتھ لے آیا۔امریکی اتاشی کی معذرت پر اے ایس ایف اہلکاروں نے دو بارہ سیکورٹی چیک کے بعد اسے لاونچ میں جا نے کی اجازت دے دی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...