وزیراعظم کے بھانجے کے گھر ڈکیتی کرنیوالے ملزم گرفتار لیکن دراصل یہ لوگ کیسے پکڑے گئے؟ ڈرامائی انداز میں ساری کہانی کا ڈراپ سین

وزیراعظم کے بھانجے کے گھر ڈکیتی کرنیوالے ملزم گرفتار لیکن دراصل یہ لوگ کیسے ...
وزیراعظم کے بھانجے کے گھر ڈکیتی کرنیوالے ملزم گرفتار لیکن دراصل یہ لوگ کیسے پکڑے گئے؟ ڈرامائی انداز میں ساری کہانی کا ڈراپ سین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے بھانجے کے گھر میں ڈکیتی کرنے والے ملزم اپنی بے وقوفی کی وجہ سے پکڑے گئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوزنے پولیس ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ لاہور میں رہائش پذیر وزیراعظم عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کے گھر میں ڈکیتی کرنے والے ملزم چیک کی وجہ سے پکڑے گئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم 30 لاکھ روپے کا چیک کم پیسوں میں فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے، چیک کم قیمت میں فروخت کرنے کی بات انسویسٹی گیشن پولیس تک پہنچی جس پر مصطفی آباد پولیس کے انویسٹی گیشن انچارج نے ڈاکوو¿ں کو میٹنگ کےلئے بلایا جہاں ڈاکو میٹنگ کےلئے آئے تو انہیں دھرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تینوں ڈاکو علاقہ تھانہ مصطفی آباد کے رہائشی ہیں، ان کے قبضے سے طلائی چوڑیاں اورپستول بھی برآمد کرلی گئی ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم کے بھانجے کے گھر میں ڈکیتی کی واردات 4 جنوری کو ہوئی تھی۔