ملائشیا میں شادی لیکن دولہا دلہن ایسی سواری میں شادی ہال پہنچے کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

ملائشیا میں شادی لیکن دولہا دلہن ایسی سواری میں شادی ہال پہنچے کہ دیکھنے ...
ملائشیا میں شادی لیکن دولہا دلہن ایسی سواری میں شادی ہال پہنچے کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

  



کوالالمپور(ویب ڈیسک)ملائیشیا میں شادی کی ایک انوکھی تقریب منعقد ہوئی جس میں دلہا ،دلہن ایمبولینس میں شادی ہال پہنچے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی ہال پھولوں اور برقی قمقموں سے سجا ہوا ہے ،ایسے میں ایمبولینس کی آواز سنائی دیتی ہے اور دو ایمرجنسی ایمبولینسز شادی ہال کے دروازے پر رکتی ہیں ساتھ میں حیران کن طور پر کیمرہ مین اور فوٹو گرافر بھی موجود ہوتے ہیں۔

ایمبولینس سے دولہا، ڈاکٹر کے لباس میں کندھے پر سٹیتھو سکوپ ڈالے نمودار ہوتا ہے اور ایک ایمبولینس سے سٹریچر باہر نکالتا ہے جس پر دلہن براجمان ہوتی ہیں۔سٹریچر اندر داخل ہوتا ہے اور ”ڈاکٹر دولہا“ سٹریچر سے اپنی صحت مند دلہن کو اٹھا کر مسکراتے ہوئے سٹیج کی جانب بڑھتا ہے۔ تب کہیں جا کر یہ عقدہ کھلتا ہے کہ ایمبولینس میں شادی ہال میں داخل ہونا دونوں کی رضامندی سے اپنی شادی کو یادگار بنانے کیلئے تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی


loading...