” کچھ سال بعد ایک جوڑا اپنے بچوں کو اپنی شادی کے قصے سناتےہوئے بتا رہا ہوگا کہ۔۔۔“فوادچوہدری اور مبشر لقمان کے معاملے پر حریم شاہ کا موقف؟ ان کے نام سے بنے اکائونٹ سے انتہائی دلچسپ جملہ وائرل ہوگیا

” کچھ سال بعد ایک جوڑا اپنے بچوں کو اپنی شادی کے قصے سناتےہوئے بتا رہا ہوگا ...
” کچھ سال بعد ایک جوڑا اپنے بچوں کو اپنی شادی کے قصے سناتےہوئے بتا رہا ہوگا کہ۔۔۔“فوادچوہدری اور مبشر لقمان کے معاملے پر حریم شاہ کا موقف؟ ان کے نام سے بنے اکائونٹ سے انتہائی دلچسپ جملہ وائرل ہوگیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )حریم شاہ اور صندل خٹک نے اس وقت سوشل میڈیا کے علاوہ سیاست میں بھی کھلبلی مچا رکھی ہے اور گزشتہ روز تو فواد چوہدری اور مبشر لقمان کے درمیان اس مبینہ معاملے پر لڑائی تک ہو گئی جس نے ہنگامہ برپا کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما محسن لغاری کے بیٹے کی ولیمہ کی تقریب لاہور میں جاری تھی جس میں پی ٹی آئی کی سینئر قیادت بھی شریک تھی ۔ فواد چوہدری تقریب کے دوران جہانگیر ترین کے ساتھ محو گفتگو تھے کہ وہاں پر صحافی مبشر لقمان بھی آن پہنچے جنہیں دیکھ کر فواد چوہدری کا ’پارہ ‘ ہائی ہوگیا اور دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی ، معاملہ تلخ کلامی سے آگے نکلا تو فوا د چوہدری نے صحافی کے منہ پر تمانچہ دے مارا اور پھر دونوں گتھم گتھا ہو گئے تاہم وہاں موجود شخصیات نے دونوں کو چھڑوایا اور بچ بچاﺅ کروایا ۔

اس معاملے کو لے کر سوشل میڈیا پر بھی کافی بحث جاری ہے ، حریم شاہ کے مطابق ان کا ٹویٹر پر کوئی اکاﺅنٹ نہیں ہے لیکن ان کے نام سے اس وقت ٹویٹر پر کئی اکاﺅنٹس ایکٹو ہیں۔ حریم شاہ نامی ٹویٹر اکاﺅنٹ سے اس معاملے کو لے کر نہایت ہی دلچسپ ٹویٹ کی گئی ہے جس پر لوگوں کا رد عمل بھی سامنے آ رہاہے ۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ ” کچھ سال بعد ایک جوڑا اپنے بچوں کو شادی کے قصے سناتے ہوئے بتا رہا ہوگا کہ ہماری شادی پر مبشر لقمان کو چماٹے بھی پڑے تھے ۔“

حریم شاہ نامی ٹویٹر اکاﺅنٹ پر صارف ڈاکٹر جمی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نہایت ہی دلچسپ نقطہ اٹھایا اور کہا کہ ” اور بچے جب پوچھیں کیوں چماٹے پڑے تو وہ جوڑا بتائے گا کہ وجہ حریم شاہ تھیں ۔“

علی اظہار نامی صارف نے اس سارے معاملے کا تجزیہ کرنے کے بعد کہا کہ ” یہ صحیح مزے لے رہی ہے ۔“ یعنی وہ انجوائے کر رہی ہیں ۔

ان جناب نے حریم شاہ نامی ٹویٹر اکاﺅنٹ پر رپلائی کرتے ہوئے کہا ” یہ تمہاری جوانی ہمیشہ نہیں رہے گی۔“

اس معاملے پر ایک صارف ندیم خان نے سعادت حسین منٹو کے مشہور قول کی نقل کرتے ہوئے لکھا کہ ” میرے شہر کے ” معززین “ کو میرے شہر کی طوائفوں سے بہتر کوئی نہیں جانتا ہے ۔“

ان صارف نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ” ویسے اب فوا چوہدری کی ویڈیو نہین آئے گی میرے خیال سے ۔“

یادرہے کہ یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب سینئر صحافی مبشر لقمان نے صحافی رائے ثاقب کھرل کے ساتھ اپنے یو ٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں رائے ثاقب کھرل نے دعویٰ کیا کہ رحیم شاہ کے پاس فواد چوہدری کی غیر اخلاقی ویڈیوز موجود ہیں جوکہ میں نے خود دیکھی ہیں ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...