سپریم کورٹ نے موٹر وے پر موٹر سائیکل چلانے کی اجازت کا فیصلہ معطل کر نے کی حکومتی استدعا پر کیا حکم سنایا ؟ بڑی خبر آ گئی

سپریم کورٹ نے موٹر وے پر موٹر سائیکل چلانے کی اجازت کا فیصلہ معطل کر نے کی ...
سپریم کورٹ نے موٹر وے پر موٹر سائیکل چلانے کی اجازت کا فیصلہ معطل کر نے کی حکومتی استدعا پر کیا حکم سنایا ؟ بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے موٹر وے پر موٹر سائیکل چلانے کی اجازت کا فیصلہ معطل کرنے کی حکومتی استدعا مسترد کر دی ہے اوروفاقی حکومت کی اپیل پر فریقین کو نوٹسز جاری کر تے ہوئے سماعت دس دن کیلئے ملتوی کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ کیا قانون میں موٹروے پر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہے ، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے بتایا گیا کہ نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈیننس کے مطابق موٹروے پر موٹر سائیکل نہیں چل سکتے ۔جسٹس منصور نے ریمارکس دیئے کہ قانون کے مطابق پابندی کا نوٹیفکیشن وجوہات کے ساتھ جاری کرنا لازمی ہے ، دنیا بھر کی موٹر ویز پر موٹر سائیکل چلتی ہے ، اگر حکومت نے پابندی عائد کی ہے تو نوٹیفکیشن دکھائے ۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پابندی کیلئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری تو نہیں ہوا ، موٹر وے کے اینٹری پوائنٹ پر پابندی کے سائن بورڈ لگائے گئے ہیں ، موٹر سائیکل پر سیفٹی اور سیکیورٹی کے باعث پابندی لگائی گئی ہے ، جس پر عدالت کا کہناتھا کہ ہائی وے پر موٹر سائیکل زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے ؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ چین ، فلپائن انڈونیشیا میں موٹر سائیکل موٹروے پر لانے پر پابندی عائد ہے ،عدالت کی جانب سے وفاقی حکومت کی اپیل پر فریقین کو نوٹیسز جاری کر دیئے گئے ہیں اور کیس کی سماعت دس دن کیلئے ملتوی کر دی گئی ہے ۔

مزید :

قومی -