پاکستان نے اپنی سرزمین پر اقلیتوں کیساتھ نارواسلوک کابھارتی پراپیگنڈا مستردکردیا

پاکستان نے اپنی سرزمین پر اقلیتوں کیساتھ نارواسلوک کابھارتی پراپیگنڈا ...
پاکستان نے اپنی سرزمین پر اقلیتوں کیساتھ نارواسلوک کابھارتی پراپیگنڈا مستردکردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے اپنی سرزمین پر اقلیتوں کیساتھ نارواسلوک کابھارتی پراپیگنڈا مستردکردیا،ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ بی جے پی پشاور،ننکانہ صاحب واقعات کو اقلیتوں کیخلاف مظالم سے عبارت کررہی ہے،بھارتی ہرزہ سرائی پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم مہم کاحصہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارت ان ہتھکنڈوں سے عالمی توجہ کشمیر میںجاری ریاستی دہشتگردی سے ہٹاناچاہتاہے،بھارت نے منظم انداز میں اقلیتوں کیخلاف امتیازی سلوک روا رکھاہے،بھارت کو کشمیر میں غیرقانونی اورغاصبانہ اقدامات کے باعث شدید تنقید کاسامنا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو اقلیتوں کیخلاف امتیازی شہریت ایکٹ پر بھی تنقید کاسامناہے،پاکستان سکھوں سمیت تمام مذاہب کے مقدس مقامات کا احترام کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان گوردوارہ سمیت کسی بھی اقلیت پر حملے کے الزامات کو مستردکرتا ہے،بھارتی سفیدجھوٹ آر ایس ایس ،بی جے پی کے ناکام پراپیگنڈے کاحصہ ہیں،انہوںنے کہاکہ سکھ برادری کو وزیراعظم کی حکومت کااچھی طرح اندازہ ہے،پاکستان میں اقلیتوں کو اپنی عبادت گاہوں اوران کے تحفظ کابخوبی علم ہے،کرتار پور راہداری کا9 نومبر کو افتتاح وزیراعظم کے وژن کا عکاس ہے،پاکستانی سکھ نوجوان کی افسوسناک ہلاکت پر بھارتی طرز عمل غیرذمہ دارانہ ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...