کاروان دفاع و یکجہتی ریلی پاک بارڈر کے قریبی سرحدی گائوں کھوکھراپار عمر کوٹ پہنچ کر اختتام پذیر

کاروان دفاع و یکجہتی ریلی پاک بارڈر کے قریبی سرحدی گائوں کھوکھراپار عمر کوٹ ...
کاروان دفاع و یکجہتی ریلی پاک بارڈر کے قریبی سرحدی گائوں کھوکھراپار عمر کوٹ پہنچ کر اختتام پذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر  ) پاکستان تحریک انصاف کی کراچی سے نکلنے والی کاروان دفاع و یکجہتی ریلی پاک و بھارت کے بارڈر قریبی سرحدی  گائوں کھوکھرا پار عمرکوٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں بڑی تعداد میں   ہندو برادری نے بھی شرکت کرکے کشمیری اور بھارتی مسلم بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیامودی اقتدار کے نشے میں دھت ہوکر بھارت میں اقلیتی مسلمانوں پر ظلم ڈھا رہاہے ۔

حلیم عادل شیخ  ہم اپنے وطن عزیز پاکستان میں مکمل طور پر محفوظ ہیں یہاں پر ہر ایک کو مذہبی آزادی حاصل ہے،پی ٹی آئی ایم این اے جئہ پرکاش اوکرانی کراچی سے نکلنے والی کارواں دفاع و یکجہتی ریلی عمرکوٹ کے صحرائے تھر اور پاک و بھارتی بارڈر کے قریبی گاوں کھوکھراپار پہنچی جہاں پر شاندار استقبال کیا گیا اور ریلی جلسہ کی صورت میں تبدیل ہوگئی تفصیلات کے مطابق کراچی سے نکلنے والی کارواں دفاع و یکجیتی ریلی جب عمرکوٹ پہنچنے پر تین تلوار پر شاندار استقبال کیا گیا پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر دوست محمد میمن، حاجی نثار، اکبر  پلی ،سید غوث علی شاہ جیلانی، جھانشیر جونیجو، لیکھراج مل، و دیگر سینکڑوں شہریوں جیلانی جماعت، غوثیہ جماعت کے لوگوں سمیت و اقلیتی برادری کے سینکڑوں لوگوں نے شاندار استقبال کیا اور پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگاتے ہوئےبھارت اور کشمیر میں میں مودی کی دہشتگردی کے خلاف سخت نعرے بازی کی جس کے بعد ریلی چھور سے ہوتی ہوئی کھوکھرا پار زیرو پوائنٹ پاک انڈیا بارڈر پہنچی جہاں پر جلسے کےانعقاد کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا   فاشسٹ مودی حکومت ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہےبھارت میں مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہاہے بھارتی پولیس مودی سرکارکے نسل کشی کے منصوبے پر عمل کررہی ہے۔ ہندوستان اور کشمیر میں مودی نے مسلمانون پر زمین تنگ کردی ہے، بھارت میں متنازعہ بل ہمارے مذہب پر حملہ ہے، مودی نے ایک سیکیولر ریاست کو ہٹلر کی ریاست بنادیا ہے، آج ہندو برداری کے اکابرین نے ہماری ریلی کا ہر جگہ پرجوش استقبال کر کے جذبہ حب الوطنی کا ثبوت دیا ہے، مودی سرکار کی بربریت کی مذمت کرتے ہیں، آج پاکستان کی اقلیتی برادی نے مودی کو پیغام دے دیا ہے۔  پاکستان میں اقلیتی برادری کو مکمل حقوق حاصل ہیں بھارت میں مودی سرکار اقلیت پر مظالم کر رہی ہے۔ آج ریلی کے شرکاء دفاعی اداروں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔  کشمیر میں مسلمانوں پر مودی سرکاری کئی ماہ سے ظلم کر رہی ہے۔  مودی کا ظلم و جبر نہتے کشمیریوں کی آواز دبا نہیں سکتا، مودی کی پالیسیاں خطے کے امن کے لیے نقصانکار ہیں، عالمی برادری مودی حکومت کے مظالم پر لب کشائی کرے، سندھ کی ہندو برادری اپنی افواج اور کپتان کے شانا بشانہ کھڑی ہے، پی ٹی آئی کےاقلیتی ایم این اے جئے پرکاش اکرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ کاروان کشمیری اور ہندوستانی مسلمانوں  برادری کے ساتھ یکجہتی کے لیے ہے ہندوستان سیکولر ملک مودی کا فاشسٹ ملک بن چکا ہے ہم نے کرتارپور کھول کر محبت کا ثبوت دیا،یونائیٹڈ نیشن اپنا کردار ادا کرے بھارت جاری مظالم پر  آواز بلند کرے۔

مودی کے تنگ نظریے سے آج ہندوستان میں کوئی مذہب بھی محفوظ نہیں، پاکستان میں اقلیتی برادری مکمل محفوظ ہے، آزادی کی زندگی بسر کر رہی ہے۔ کشمیر سے جلد قابض بھارتی فوج کو شکست ہوگی۔ رکن سندھ اسمبلی سنجہ گنگنوانی نےخطاب کرتے ہوئے کہا سندھ کی سرزمین سے مودی کو آج سندھ کے ہندو آئینہ دکھارہے ہیں، پاکستان میں بسنے والے سب ہندو اپنے ملک کے جانثار سپاہی ہیں، آج کی ریلی میں اقلیتی برادری نے مودی فاشسٹ کو واضع پیغام دیا ہے جلسہ سے ارکان سندھ اسمبلی عبدالرزاق راھموں اور دعا بھٹو چنیسر آریسر،بھگوانداس بھیل،لیکھراج مالہی، و دیگر رہنماوٴں نے بھی خطاب کیا۔