ساری دنیا میں پاکستانی عوام  اور  کشمیری عوام نے  یوم حق  خود ارادیت منا کر  بھارتی  ظلم و ستم اور  بھارت کو  ہٹ دھرمی کا آئینہ دکھایا

ساری دنیا میں پاکستانی عوام  اور  کشمیری عوام نے  یوم حق  خود ارادیت منا کر ...
ساری دنیا میں پاکستانی عوام  اور  کشمیری عوام نے  یوم حق  خود ارادیت منا کر  بھارتی  ظلم و ستم اور  بھارت کو  ہٹ دھرمی کا آئینہ دکھایا

  



جدہ ( محمد اکرم اسد ) مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت میں حکومت پاکستان کے اعلان کے مطابق  ساری دنیا میں پاکستانی عوام  اور  کشمیری عوام نے  یوم حق  خود ارادیت منا کر  بھارتی  ظلم و ستم اور  بھارت کو  ہٹ دھرمی کا آئینہ دکھایا۔  جدہ میں پاکستان قونصیلٹ میں ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا  جس میں جدہ مکہ میں مقیم کشمیری اور پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی  تقریب کی صدارت او آئی سی میں پاکستان  کے مستقل نمائندے  ایمبیسڈر رضوان شیخ نے کی جبکہ  قونصل جنرل خالد مجید، ڈپٹی قونصل جنرل شائق احمد بھٹو، جدہ کشمیر کمیٹی کے چئیرمین  مسعود احمد پوری ،  اوور سیز کشمیر کمیٹی کے  چیئرمین  سردار اشفاق، قونصل ویلفئیر ماجد میمن، قونصل  فوزیہ نے بھی خطاب کیا۔  

او آئی سی میں پاکستان کے مسقل نمائیندہ رضوان شیخ  نے کشمیر کی موجود  سنگین صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ  پاکستان کی کوششو ں اور کشمیر عوام کی جدوجہد کے نتیجے میں آج مسئلہ کشمیر  دنیا بھر  کے میڈیا کا  موضوع بنا ہوا ہے جسے  مزید  آگے بڑھانے کی ضرور ت ہے ملٹی میڈیا اور سوشل میڈیا  کے ذریعے  اسے مزید  دنیا تک پہنچانے اور کشمیر ی عوام پر  بھارتی مظالم و ہٹ دھرمی پر دنیا کی رائے ہموار کرنے کی ضرورت ہے، اسوقت  بھارت اپنی اندرونی پالیسیوں کی وجہ  سے  بیرون ملک  اور  بھارت میں اندرون ملک  تنقید کا مرکز ہے، اس موقع پر  بھارت کی جانب سے  تقریبا  تین ماہ سے کشمیر میں لگائے جانے والے کرفیوں انسانی نقل و حرکت پر پابندیوں کی مزید تشہیر کی ضرورت ہے۔

رضوان شیخ نے کہا کہ او آئی سی کے کشمیر پر کام کو سراہتے ہیں اور اسکو مذید متحرک کریں گے تاکہ بھارت پر بھرپور دباؤ ڈالا جا سکے جو کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے اور اسے ظلم و بربریت سے روکنے کے لئیے ہو گا ، پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے خطاب میں پاکستان کمیونٹی سے درخواست کی کہ اپنی ہر تقریب میں مسئلہ کشمیر کو موضوع بنائیں اور کشمیریوں کی لازوال جدوجہد  کو خراج تحسین پیش کریں، انہوں نے کہا کہ  پاکستان قونصیلت حکومت پاکستان کی پالیسی کے مطابق  تمام تر  سفارتی مدد فراہم کررہا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اس مسئلے کو  دنیا کے ایجنڈے پر لانے  میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ستر سالوں سے  عالمی ادارے  اپنی قرار دادوں پر   بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث عمل درآمد کرنے سے قاصرہیں،  او آئی سی  مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے عالمی رائے ہموار کرنے میں اہم کردار اداکررہا ہے۔ آخر میں کشمیر کی آزادی اور شہداء کشمیر کے لئیے خصوصی دعا کی گئی۔

مزید : عرب دنیا