امریکا ایران کشیدگی،شاہ محمود قریشی بھی بول اٹھے،پاکستانی پوزیشن واضح کرتے ہوئے بڑا اعلان کردیا

امریکا ایران کشیدگی،شاہ محمود قریشی بھی بول اٹھے،پاکستانی پوزیشن واضح کرتے ...
امریکا ایران کشیدگی،شاہ محمود قریشی بھی بول اٹھے،پاکستانی پوزیشن واضح کرتے ہوئے بڑا اعلان کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا ایران کشیدگی پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی بول اٹھے،پاکستانی پوزیشن کو واضح کرتے ہوئے بڑا اعلان کردیا۔کہا ہم امن و استحکام کے ساتھ ہیں اور تشدد کے خاتمے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے ایک بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے ’اس معاملے پر پاکستان کی پوزیشن بالکل واضح ہے‘ہم امن،استحکام اور خطے کی سلامتی کیلئے کھڑے ہیں۔تمام فریقین سے حالیہ رابطوں میں اپنے اسی عزم کو دہرا دیاہے۔اس وقت کی اہم ضرورت کشیدگی کے خاتمے کیلئے متحرک کوشش کرنا ہے‘تشدد کا ہر صورت خاتمہ ہونا چاہئے‘ ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

واضح رہے گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطے کی مجموعی صورتحال پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے کئے تھے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے گفتگو کے بعد دیگر 3 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی بات چیت کی۔

شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود ،متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد ال نہیان اور ترک ہم منصب

مولودچاوش اوگلو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔وزیر خارجہ نے تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ سے خطے میں امن و امان کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

شاہ محمود قریشی نے اس سے قبل امریکی حملے میں ایرانی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو کی تھی۔گزشتہ روز دفتر خارجہ نے امریکی حملے میں ایرانی قدس فورس کے سربراہ کے قتل سے خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

مزید : قومی