پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک،بد قسمتی سے کرپشن کے ناسورسے ترقی کا عمل جمود کاشکارہوا،عمران خان

پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک،بد قسمتی سے کرپشن کے ناسورسے ترقی کا عمل ...
پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک،بد قسمتی سے کرپشن کے ناسورسے ترقی کا عمل جمود کاشکارہوا،عمران خان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل سے نوازاہے،بد قسمتی سے کرپشن کے ناسورسے ترقی کا عمل جمود کاشکارہوا،وزیراعظم نے کہاکہ 60کی دہائیوں میں پاکستان ایشیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا،70اور 80کی دہائیوں کے سیاسی فلسفوں سے صنعتی عمل جمود کاشکارہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ورجینیا یونیورسٹی کے طلبا کے وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان کو درپیش چیلنجزاورموجودہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پرتبادلہ خیال کیاگیا،ملاقات میں پاکستانی معاشرے کے مثبت پہلووَں اورمعیشت کو درپیش مسائل پربھی بات چیت ہوئی،ورجینیا یونیورسٹی کے طلبہ نے وزیراعظم سے مختلف موضوعات پرسوالات کیے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل سے نوازاہے،بد قسمتی سے کرپشن کے ناسورسے ترقی کا عمل جمود کاشکارہوا،وزیراعظم نے کہاکہ 60کی دہائیوں میں پاکستان ایشیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا،70اور80کی دہائیوں کے سیاسی فلسفوں سے صنعتی عمل جمود کاشکارہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ سیاست میں پیسہ اور کرپشن شامل ہوگئے،عام آدمی کی حالت زار،کرپشن اورلوٹ کھسوٹ کے باعث سیاست میں آیا،22سال مسلسل جدوجہد کی بدولت 2 بڑی سیاسی پارٹیوں کو شکست دی،انہوں نے کہاکہ میرا مقابلہ ملک کی ترقی کی راہ میں حائل مافیا سے ہے،ماضی کی حکومتوں نے انسانی وسائل کے فروغ کو یکسرنظر انداز کیا۔

وزیراعظم کاکہناتھا کہ ماضی میں تعلیم اوردیگر شعبوں میں اصلاحات پرتوجہ نہیں دی گئی،ملک سے کرپشن کا خاتمہ اورتعلیمی نظام کی بہتری بڑا چیلنج ہے،ملک میں 3 مختلف نظام تعلیم انسانی وسائل کے فروغ اورترقی کی راہ میں چیلنج ہیں،انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت یکساں تعلیمی نصاب کیلئے کوشاں ہے،تعلیمی نظام کی بنیاد پر معاشرے میں تفریق کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ اقتدار میں آئے تو ملک سنگین معاشی حالات کا شکار تھا،موجودہ حکومت کی کاوشوں سے معیشت میں استحکام آیا،معاشی اقتصادی اعشاریوں میں واضح بہتری آئی ہے،انہوںنے کہا کہ پچاس لاکھ سستے گھروں کی تعمیر ودیگرمنصوبوں سے معاشی عمل تیز ہوگا،موجودہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے۔

عمران خان کاکہناتھا کہ حکومت اقلیتوں کو ملک کا برابر شہری تصور کرتی ہے،اسلام اور بابائے قوم کی تعلیمات اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا درس دیتی ہیں، وزیراعظم عمران خان کاکہناتھا کہ بھارتی حکومت کے آر ایس ایس نظریے پرمبنی پالیسیوں سے امن کو شدید خطرات ہیں،بھارتی حکومت کی فسطائی پالیسیوں سے خود بھارتی عوام کی شناخت خطرے میں پڑ گئی،مودی سرکار نے بھارت میں مقیم 50 کروڑ اقلیتوں کا وجود خطرے میں ڈال دیا ،وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں 150روزسے زائد جاری کرفیو کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کے ظلم و ستم نے بھارت کے جمہوری دعووں کی قلعی کھول دی،وزیراعظم نے طلبہ کے پاکستان سے متعلق آگاہی کے مقصد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...