چیف سیکرٹری آئندہ اجلاس میں نہ آئے تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے،چیئرمین قائمہ کمیٹی دفاع مسلسل غیر حاضری پربرہم

چیف سیکرٹری آئندہ اجلاس میں نہ آئے تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کریں ...
چیف سیکرٹری آئندہ اجلاس میں نہ آئے تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے،چیئرمین قائمہ کمیٹی دفاع مسلسل غیر حاضری پربرہم

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کے چیئرمین امجدخان نیازی چیف سیکرٹری بلوچستان کی مسلسل غیرحاضری پر برہم ہو گئے،امجد خان نیازی نے کہاکہ آئندہ چیف سیکرٹری نہ آنے پروارنٹ گرفتاری جاری کریں گے،سیکرٹری کابینہ کوخط لکھ کراحکامات پہنچائے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق امجد خان نیازی کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک سمیت وزارت دفاع کے حکام شریک ہوئے،قائمہ کمیٹی دفاع کے اجلاس میں پہلے معمول کا ایجنڈہ زیر بحث آیا،آرمی، نیوی، ایئرفورس ایکٹس میں ترامیم کا معاملہ 3بجے ان کیمرہ اجلاس میں زیر بحث آئے گا۔

اجلاس میں وزارت دفاع نے چھاو¿نیوں کوبھی گرانٹ ان ایڈفراہم کرنے کامطالبہ کردیا،کمیٹی نے ہدایت کی کہ وزارت خزانہ کنٹونمنٹ بورڈز کے ساتھ بیٹھے اورترجیحات کا تعین کرے، سیکرٹری دفاع نے کہاکہ مختلف منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے گرانٹ ان ایڈ کی ضرورت ہے،کمیٹی نے کہاکہ سندھ حکومت جی ایس ٹی کامسئلہ 6 فروری تک حل کرے۔

بلوچستان کے چیف سیکرٹری کی مسلسل غیر حاضری پر چیئرمین قائمہ کمیٹی نے اظہاربرہمی کیا،چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ چیف سیکرٹری آئندہ اجلاس میں نہ آئے تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے، سیکرٹری کابینہ کو خط لکھا جائے، کمیٹی کے احکامات ان تک پہنچائے جائیں۔سیکرٹریزکے نہ آنے پرچیئرمین امجد خان نے کہاکہ دفاعی کمیٹی کوہلکانہ لیں،ہمیں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پرمجبورنہ کریں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...