”میرا کیرئیر اس کوچ نے تباہ کیا“ عرفان پٹھان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہی حیرت انگیز انکشاف کر دیا

”میرا کیرئیر اس کوچ نے تباہ کیا“ عرفان پٹھان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہی ...
”میرا کیرئیر اس کوچ نے تباہ کیا“ عرفان پٹھان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہی حیرت انگیز انکشاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راو¿نڈر عرفان پٹھان نے بھارتی ٹیم کے سابق کوچ گریگ چیپل کو اپنا کیریئر تباہ کرنے کا ذمہ دار قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عرفان پٹھان نے دو روز قبل 35 برس کی عمر میں کھیل کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور اب انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق بھارتی کوچ گریگ چیپل کے 2005ءسے 2007ءتک محیط دورمیں ہی وہ گیند کو سوئنگ کرنے کی صلاحیت کھو بیٹھے تھے، مجھے کہا گیا کہ تمہارا کام رنز روکنا ہے، سری لنکا کیخلاف ایک میچ میں ٹیم کو کامیابی دلائی اور اگلے میچ کیلئے مجھے ہی ڈراپ کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں لوگ 27، 28 برس میں اپنا کیریئر شروع کرتے ہیں اور میں نے اس عمر میں اپنا آخری میچ کھیلا۔ واضح رہے کہ بھارتی فاسٹ باﺅلر تینوں فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں اور اپنے منفرد انداز کی بدولت شائقین کرکٹ میں انتہائی مقبول رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -