” گیس نہ ملی تو استعفیٰ دیکر بندوق اٹھالوں گا“ سابق وزیر داخلہ نے کھلی دھمکی دیدی

” گیس نہ ملی تو استعفیٰ دیکر بندوق اٹھالوں گا“ سابق وزیر داخلہ نے کھلی ...
” گیس نہ ملی تو استعفیٰ دیکر بندوق اٹھالوں گا“ سابق وزیر داخلہ نے کھلی دھمکی دیدی

  



کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر سرفراز بگٹی نے پی پی ایل حکام سے کہا ہے کہ سوئی کے علاقے کو گیس نہ ملی تو وہ سینیٹ سے استعفیٰ دے دیں گے اور بندوق اٹھانی پڑی تو سب سے پہلے آپ لوگوں پر اٹھاﺅں گا۔سینیٹرمحسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کے رکن سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سوئی میں جہاں گیس ہے وہاں گیس کی لوڈ شیڈنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں حلفاً کہتا ہوں کہ آج بھی سوئی میں ہماری خواتین لکڑیاں جلاتی ہیں، اگر یہاں گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی گئی تو وہ پارلیمنٹ میں ہی احتجاج شروع کر دیں گے۔سرفراز بگٹی نے اجلاس میں پی پی ایل حکام سے کہا کہ سوئی کو گیس نہ ملی تو وہ سینیٹ سے استعفیٰ دے کر ان کی ناک کاٹیں گے، جبکہ ہمیں محب وطن نہ ہونے کا طعنہ بھی دیا جاتا ہے۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ


loading...