قوم کو مبارک ہو ، سروسزایکٹس میں ترمیم کے بلزمتفقہ طورپر منظورہو گئے : پرویز خٹک

قوم کو مبارک ہو ، سروسزایکٹس میں ترمیم کے بلزمتفقہ طورپر منظورہو گئے : پرویز ...
قوم کو مبارک ہو ، سروسزایکٹس میں ترمیم کے بلزمتفقہ طورپر منظورہو گئے : پرویز خٹک

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع نے مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے تینوں بلوں کی متفقہ منظوری دیدی ہے۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے آرمی ترمیمی ایکٹ کی منظوری پر صحافیوں سے گفتگو میں قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بل متفقہ طور پر منظور ہوا، اس حوالے سے حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہیں۔ بل منگل کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، غلط فہمیاں پیدا نہیں کرنی چاہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس سے قبل پرویز خٹک کے زیر صدارت پارلیمنٹ چیمبر میں اہم اجلاس ہوا، جس میں دفاعی کمیٹی کے چیئرمین امجد خان اور حکومتی اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی دفاعی کمیٹی سے منظوری کی حکمت عملی طے کی گئی۔

مزید : قومی